میں نے اپنے شادی کے لباس کو جلا دیا۔۔ خاتون کا طلاق منانے کا انوکھا انداز ، خاتون کے شوہر سے طلاق لینے کی کیا وجہ سامنے آئی؟

ہماری ویب  |  Sep 22, 2022

دنیا بھر سے عجیب و غریب طرز کے واقعات سامنے آتے ہیں جنہیں دیکھ کر انسان اپنا سر پکڑ لیتا ہے۔ اسی طرز کا ایک واقعہ مصر سے سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنی طلاق کچھ انداز سے منائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ طلاق کا ویسے تو غم منایا جاتا ہے مگر خاتون نے جشن منا کر سب کو حیران کر دیا۔

ایک مصری خاتون نے شوہر سے طلاق لے کر انوکھے انداز میں طلاق کا جشن بھی منایا۔ سوشل میڈیا پر اسے وائرل طلاق کا نام دیا جا رہا ہے۔ طلاق منانے کی خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی کیونکہ مصری خاتون اپنے شادی کے جوڑے کو بھی آگ لگا دی۔ صارفین نے اس پر حیرانی کے اظہار کے ساتھ ملا جلا ردعمل دیا۔

رپورٹ کے مطاق ایک خاتون طلاق کا جشن مناتے ہوئے اپنے شادی کے جوڑے کو آگ لگا رہی ہے۔ ایک صحرا میں خاتون لباس کو نذر آتش کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ میں نے اپنی یادوں اور شادی کے لباس کو جلا دیا، اللہ کے حکم سے اب میں ایک نیا آغاز کررہی ہوں ۔ سوشل میڈیا صارفین خاتون کی حمایت اور مخالفت کرتے نظر آئے۔

طلاق کا جشن منانے والی خاتون ھبہ مبروک نے میڈیا سے گفتگو میں اس سارے معاملے پر کھل کر بتایا ۔ ھبہ مبروک کا کہنا تھا کہ میری شادی 3 سال قبل ہوئی تھی تب میری عمر 22 سال تھی۔ ہمارے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا۔ تاہم شادی کے بعد شوہر کا حقیقی اور منفی کردار سامنے آنے لگا اور میں نے مختلف اوقات میں اپنے شوہر کی مجھ سے دھوکہ دہی کو 7 مرتبہ پکڑ لیا۔ وہ مجھ سے خیانت کر رہا تھا۔ اتنی مرتبہ دھوکہ دہی پکڑنے کے بعد میرا اس کےساتھ رہنا ناممکن ہوگیا تھا اور میں نے پھر اس سے طلاق لے لی۔

ھبہ مبروک نے طلاق کا جشن منانے کا جواز پیش کرتے ہوئے مزید کہا میں نے اپنے شوہر کا سامنا ان حقائق اور شواہد سے کیا تھا جو میں نے اس کے موبائل فون سے حاصل کئے تھے۔ پہلے مجھے امید تھی کہ وہ اپنی حالت درست کرلے گا۔ میں نے اسے کئی مرتبہ معاف کیا کہ وہ اپنی حالت درست کرلے اور اپنی بیوی، بیٹے اور گھر کو برقراررکھ لے۔ لیکن اس نے اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی اور دھوکہ دہی جاری رکھی۔ اس کے بعد میں اس بات پر قائل ہوگئی کہ ہم دونوں کےدرمیان اب ازدواجی زندگی ٹوٹنے کا خوف برقرار نہیں رہا۔ اس صورتحال پر میں نے طلاق لینے اور اس کا جشن منانے کا فیصلہ کرلیا۔

ھبہ نے ان لڑکیوں کو مشورہ دیا جن کی شادی قریب ہونے والی ہے کہ وہ لڑکے کا انتخاب کرنے میں کسی بھی جلد بازی سے گریز کریں اور والدین کے مشورہ پر عمل پیرا ہوں تاکہ ایسے شوہر کا انتخاب کیا جاسکے جس کے بعد علیحدگی، طلاق اور خاندان کی تباہی کا نتیجہ سامنے نہ آئے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More