ہاتھوں سے رگڑ کر ٹوائلٹ دھونے لگے۔۔ بھارتی لیڈر کا ایک اور کارنامہ! عجیب و غریب ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Sep 23, 2022

بھارت میں بی جے پی کے رہنما اکثر ہی اپنے عجیب و غریب کارناموں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنتے ہیں۔ اس وقت بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر جناردن مشرا کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کسی برش کے بجائے اپنے ہاتھوں سے ہی ٹوائلٹ رگڑ رگڑ کر دھو رہے ہیں۔ دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جناردن مشرا کے ہاتھ میں کوئی برش یا صفائی کی چیز نہیں ہے۔ یہ ویڈیو مادھیا پردیش کھاٹکھاری گرلز اسکول کے باتھ روم کی ہے جہاں وہ اپنی سیاسی جماعت کی جانب سے چلائی گئی “سیوا پکھواڈا“ نامی مہم کے تحت باتھ روم دھو رہے تھے۔

جناردن نے ویڈیو کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کرتے ہوئے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر جے پی ناڈا اور دیگر رہنماؤں کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

جناردن کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا میں کافی تنقید کی جارہی ہے اور لوگ سوال کررہے ہیں کہ اس کام کے لئے انھیں اپنے ہاتھوں کو استعمال کرنے کی کیا ضرورت تھی یہ تو برش کے ذریعے بھی ہوسکتا تھا۔ آخر اس قسم کی ویڈیو بنا کر وہ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ جو آدمی خود حفظان صحت کی دھجیاں اڑا رہا ہے وہ دوسروں کو صفائی کا کیا درس دے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More