لانگ مارچ کیلئے تیاری سے آرہے ہیں، شفاف الیکشن نہ ہوئے تو جو ہوگا ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا، عمران خان

ہم نیوز  |  Oct 06, 2022

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے کسی صورت پیش نہیں ہوؤں گا، سو فیصد یقین ہے کہ مجھے نااہل کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے، اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ زیادہ دور نہیں ہے، لانگ مارچ کیلئے پوری تیاری سے آ رہے ہیں، شفاف الیکشن نہ ہوئے تو جو ہوگا ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اس موقع پر اسد عمر اور سینیٹر شبلی فراز بھی موجود تھے۔

عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو سیاسی عمل سے دور کیا جا رہا ہے، الیکشن رولز میں اوور سیز پاکستانیوں کے حوالے سے ترمیم ہوئی تو چیلنج کریں گے، پی ٹی آئی کی وجہ سے سمندر پار پاکستانیوں کی سیاسی جماعت میں شمولت پر پابندی لگ رہی ہے، اوورسیز پاکستانی اتنے ہی برے لگتے ہیں تو ان سے زرمبادلہ بھی نہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی فنڈنگ کیسز کا کیا بنا؟ چیف الیکشن کمشنر، ممبران اور نیب سربراہ کی تقرری کا طریقہ کار تبدیل ہونا چاہیے، پہلے دن سے کہا کہ ہماری اپوزیشن جمہوری نہیں بلکہ کریمنل ہے، سائفر کو پھر زندہ کرنے پر حکومت کا مشکور ہوں، سائفر میں واضح لکھا ہے کہ عمران خان کو ہٹایا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے استفسار کیا کہ سائفر سے فائدہ اٹھانے والے اس کی تحقیقات کیسے کر سکتے ہیں؟چیلنج کرتا ہوں کہ توشہ خانہ کیس کی کھلی سماعت کی جائے، ضمنی الیکشن میں جتنی بھی دھاندلی کر لیں ہم ہی کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ  پہلے ہمیں پتا نہیں تھا کہ ہمارے ساتھ کیا سلوک ہوگا؟ عوام کا سمندر لانگ مارچ میں آئے گا جسے کوئی نہیں روک سکتا، چیف الیکشن کمشنر اور جسٹس فائز عیسی سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں سب سے بڑے انقلاب کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اندرون سندھ میں پیپلزپارٹی اب کامیاب نہیں ہوسکتی، سندھ کا سیلاب پیپلزپارٹی کو بہا کر لے گیا ہے، انتخابات میں اندرون سندھ میں سب بڑا انقلاب آئے گا۔

عمران خان حکم دیں 5 منٹ میں پنجاب اسمبلی تحلیل کردیں گے، مونس الہٰی

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد ٹی وی دیکھ رہا تھا نہ ہی موبائل، کرکٹ دور کی ٹریننگ ہے کہ میچ ہارنے کے بعد ٹی وی دیکھو نہ اخبار پڑھو، بشریٰ بی بی نے مجھے اپنے موبائل پر دکھایا کہ کتنی عوام سڑکوں پر ہے، ٹی وی پر بلیک آوٹ تھا، سوشل میڈیا پر عوام دیکھ کر حیران رہ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More