سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

ہم نیوز  |  Oct 06, 2022

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آپریشن پشاور کے علاقے متنی میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر کیے جانے والے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسزکے خلاف کارروائیوں اورشہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More