چئیر مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے پر ترقی پانے والی جنرل ساحر شمشاد ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی چرچہ میں ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
ساحر شمشاد کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں وہ اپنے آبائی گاؤں پہنچے تو ان کا استقبال کچھ یوں کیا گیا کہ سب دیکھتے رہ گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد اپنے علاقے میں پہنچے تو دھول کی ٹاپ پر ان کے گاؤں والوں نے ان کا استقبال کیا، جبکہ ساتھ ہی پھولوں کے ہار پہنا کر انہیں مبارک باد دیتے رہے۔
چہرے پر خوشی، آنکھوں میں جذباتی پن اور ہر ایک سے مبارک باد سمیٹتے جنرل ساحر شمشاد نے سب کے دل جیت لیے ہیں، کیونکہ جنرل ساحر شمشاد نے اُس وقت شدید محنت کی اور آج اس عہدے پر پہنچے پر جب ان کے والدین بھی اس دنیا میں نہیں تھے، انہوں نے پاکستانی فوج کو ہی اپنا سب کچھ مان لیا تھا۔