چیخ کی آواز آئی، جب دیکھا تو سارے بچے مرچکے تھے ۔۔ کراچی میں بیوی اور 3 بیٹیوں کا قتل کرنے والے شخص کی والدہ سچ بتاتے ہوئے رو پڑیں

ہماری ویب  |  Nov 30, 2022

کراچی کے علاقے ملیر میں واقع شمسی سوسائٹی میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کردیا اور خود غیرمعمولی طور پر زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ شخص کرائے پر یہاں رہتا ہے اور اس کا ایک بھائی، بہن اور ماں نچلی منزل پر رہائش پزیر ہیں۔

پولیس کے مطابق گھر سے خاتون اور اس کی 3 بیٹیوں کی خون میں لت پت لاشیں ملیں۔ جبکہ مقتولین کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیا۔ قتل کیے گئے افراد میں ظالم فواد کی اہلیہ ہُماء، 16 سالہ بیٹی نیہا، 12 سالہ بچی فاطمہ اور 10 سالہ معصوم ثمرہ شامل ہیں۔

ملزم فواد کی والدہ نے نجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ: " میرے بچے آپس میں بہت خوش رہتے تھے اور بیٹا فواد تو اپنی بیٹیوں پر جان دیتا تھا۔ مجھے نہیں پتہ کہ ان کی آپس میں کیا بات بگڑی۔ کل دوپہر اچانک چیخنے کی آواز آئی، ہم نچلی منزل پر ہیں اور وہ اوپر رہتے ہیں، ہماری آواز پر کسی نے کوئی جواب نہ دیا اور پھر میری بڑی پوتی کا فون آیا وہ چیخی زور سے میں نے اور میری بیٹی نے جا کر دیکھا دورازہ بند تھا، ہم نے دروازہ جنھجھوڑا اور جب تک پہنچے تو بہت دیر ہوچکی تھی، میری پوتیاں اور بہو خون میں لت پت اور مردہ حالت میں پائی گئیں۔ مجھے اس کی حقیقت نہیں معلوم کہ یہ سب کیسے اور کیوں ہوا ۔۔ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں: "

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More