ایک آنکھ سے دکھائی نہیں دیتا تھا تو زندگی کیسے گزار رہی تھیں ! والدہ اسما عباس کے ساتھ کیوں رہتی تھیں؟ اسما نے پرانی تصویر دکھاتے ہوئے سب کو غمزدہ کر دیا

ہماری ویب  |  Nov 30, 2022

اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس والدہ کے دنیا سے رحلت کے بعد غم سے نہ نکل سکیں، اسما عباس نے والدہ کی پرانی تصویریں دکھاکر دیکھنے والوں کو غمزدہ کردیا۔

بشریٰ انصاری نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان والدہ کی ایک آنکھ خراب ہوگئی تھی جس سے انہیں دکھائی نہیں دیتا تھا اور وہ ایک ہی آنکھ سے دیکھ سکتی تھیں لیکن ان کی زندہ دلی کا یہ عالم تھا کہ وہ اکثر بشریٰ سے کہتیں کہ میں ایک آنکھ سے ہی سوشل میڈیا پر اپنی پسند کے گانے ڈھونڈ لیتی ہوں۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ زندہ دلی انہیں اپنی ماں سے وراثت میں ملی ہے، انہوں نے بتایا کہ والدہ ان کی بہن اسما عباس کے گھر میں رہتی تھیں جہاں اسما کے بیٹے کے گانوں پر اکثر جھومنے لگ جاتیں۔

اسما عباس نے اپنی والدہ کے انتقال کے بعد ان کی پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس کے بعد مداحوں نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

بشریٰ انصاری اور اسما عباس پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارائیں ہیں اور ان کی ایک بہن سنبل کا حال ہی میں انتقال ہوا تھا اور والدہ کے انتقال پر بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ والدہ اب سنبل سے ملیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More