پاکستان کا افغانستان سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Dec 02, 2022

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان میں متعین سفارتی عملے کو فوری طور پر واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم نیوز نے اس سلسلےمیں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ کابل میں متعین سفارتی عملے کو وقتی طورپر واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سفارتی عملے کی واپسی کیلئے خصوصی طیارہ کابل بھیجا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سفارتی عملے کو واپس لانے کے لیے پاکستان سے خصوصی طیارہ آج رات کا کل صبح افغانستان بھیج دیا جائے گا۔

کابل جانے والا خصوصی طیارہ اپنے ہمراہ ناظم الامور عبید نظامانی، زخمی سپاہی اور دیگر سفارتی عملے کو واپس لائے گا۔

واضح رہے کہ صبح پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک سپاہی شدید زخمی ہوا تھا۔

افغانستان، مدرسے میں دھماکہ، 16 جاں بحق، 24 زخمی

یاد رہے کہ پاکستانی سفارتخانے پر حملہ وفاقی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کے دورہ کابل کے دو دن بعد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More