مراکشی سکیورٹی گارڈ جو سٹیڈیم میں ہونے کے باوجود اپنی ٹیم کا میچ نہ دیکھ سکا

اردو نیوز  |  Dec 08, 2022

قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے دوران جہاں ہمیں شاندار مقابلے دیکھنے کو مِل رہے ہیں وہیں گراؤنڈ سے باہر ہونے والے واقعات بھی دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔

منگل کے روز مراکش نے سپین کو حیران کن طور پر اَپ سیٹ شکست دیتے ہوئے ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

دونوں ٹیموں کی جانب سے مقررہ اور اضافی میچ میں کوئی گول نہیں ہوا جس کے بعد پینلٹی کِکس پر مراکش نے سپین کو 0-3 سے شکست دے کر کواٹر فائنل کے لیے رسائی حاصل کرلی۔

مراکش کی تاریخی جیت پر دنیا بھر میں بسنے والے مراکشی جیت کا جشن منا رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں مراکش اور سپین کے میچ کے دوران مراکش سے تعلق رکھنے والا سیکیورٹی گارڈ دوران ڈیوٹی پیٹھ پھیر کا اپنی ٹیم کی جیت کا جشن مناتا رہا۔

محمد فہد نامی ایک صارف نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ ’اصلی ہیرو یہ مراکشی شخص ہے، یہ سٹیڈیم میں سکیورٹی کرتا ہے، اس کے وطن کی ٹیم ایک تاریخی میچ کھیل رہے تھی اور یہ اپنی پیٹھ پھیر کر ڈیوٹی کر رہا تھا تاکہ ہم محفوظ رہ سکیں، آپ اس کے چہرے پر تأثرات دیکھ سکتے ہیں جب مراکش جیت رہا تھا۔‘

The real hero was this Moroccan man. He works as a security in the stadium. His home country was playing a historic game and yet he gave the pitch his back to fulfill his duties of keeping us safe. You can see the emotions on his face when Morocco won.

#FIFAWorldCup pic.twitter.com/VPQnVkhvhK

— Mohammed Fahad Kamal (@mfk600) December 7, 2022

فیفا ورلڈ کپ میں حفاظت پر مامور اس سکیورٹی گارڈ کا نام فخریدین ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فخریدین اپنی ٹیم کا میچ دیکھنا چاہتا ہے لیکن مجبوری کے باعث پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھ سکتا اور جب مراکشی ٹیم میچ جیتتی ہے تو وہ جذباتی ہو جاتا ہے۔

مراکشی سکیورٹی گارڈ کی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ایک صارف نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ ’براہ مہربانی انہیں پرتگال کے خلاف مراکش کے میچ کے لیے مفت ٹکٹ اور چھٹی دے دیں۔‘

Please give him a free ticket and time off duty for the match against portugal

— TAEnaxLegend |BTS PAVED THE WAY HOT100 #1 (@isaranghaeBTS) December 7, 2022

قطر ان مائی ہارٹ نامی ایک ہینڈل نے لکھا کہ ’یہ سب برادشت کرنے کے لیے آپ کی شخصیت مضبوط ہونی چاہیے۔‘

You need to have a strong character to survive that. Not all heroes wear capes! #WorldCup2022

— QatarIn MyHeart (@QatarIn_MyHeart) December 7, 2022

شعیب نے لکھا کہ 'اس نے اپنی آخری لمحے تک اپنا فرض نبھایا ہے، خدا گواہ ہے کہ اسے خراج تحسین پیش کیا جائے۔'

احترم وظيفته لآخر ثانية.. والله هذا يستحق التكريم https://t.co/jDI6o8WIzL

— SHUAIB شعيب (@Sh3aib) December 7, 2022

خیال رہے مراکش 10 دسمبر کو پرتگال کے خلاف فیفا ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل کھیلے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More