ان کا مجھ پر احسان ہے ۔۔ اجے دیوگن اور مشہور ولن امریش پوری کے درمیان کیا رشتہ تھا جو یہ ان کے پاؤں کو ہاتھ لگاتے تھے؟

ہماری ویب  |  Dec 08, 2022

اچھے لوگ آپ کے دل میں بس جاتے ہیں ارو پھر وہ دنیا سے چلے بھی جائیں آپ ان کی تعریف کرنا نہیں بھولتے۔ جی ہاں بالکل ایسا ہی ایک واقعہ مشہور بھارتی اداکار اجے دیوگن کے ساتھ نے بھی بتایا جس نے سب کو دلوں کو چھو لیا۔

ہوا کچھ یوں کہ اجے دیوگن سے جب پوچھا گیا کہ پہلی فلم "پھول اور کانٹے" کی تو ڈر نہیں لگا کیونکہ آپ کے ساتھ امریش پوری جیسے سینئر اداکار کام کر رہے تھے۔ تو انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں ان سے اچھا انسان نہیں دیکھا، وہ بہترین تھے۔ ہالانکہ فلموں میں امریش پوری ولن یا پھر برا کردار ہی کرتے نظر آتے تھے۔

مگر حقیقی زندگی میں وہ بالکل مختلف تھے کیونکہ اجے نے دورانِ انٹرویو یہ بھی بتایا کہ ہماری اس فلم انڈسٹری میں جسے بھی ضرورت پرتی تو امریش پوری اس کے پاس پہن جاتے، چاہے پھر کسی کے گھر انتقال ہو گیا یا پھر کوئی خوشی کا لمحہ آ گیا تو ہر سکھ دکھ میں یہ شامل ہوتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ماں باپ کے بعد میں صبح اٹھ کر ان کے پاؤں چھوتا(پاؤں کو ہاتھ لگانا) تھا۔

یاد رہے کہ اجے اور امریش پوری نے ساتھ کئی فلمیں کیں مگر اپنی پہلی ہی فلم"پھول اور کانٹے" میں امریش پوری ان کے والد کا کردار نبھا رہے تھے، تب ہی یہ ان کے کردار اور عادتوں سے متاثر ہو گئے تھے اور ان کے درمیان عقیدت و احترام کا رشتہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More