14 سالہ بیٹی کی ماں سے شادی کرنے والا لڑکا ۔۔ اپنے سے بڑی عورت سے شادی کرنے والے نوجوان نے کیسے خاتون کی ناراض بیٹی کو منایا؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Dec 08, 2022

سوشل میڈیا پر زندگی کا سفر ایک ساتھ نبھانے والے یعنی میاں بیوی کے بارے میں ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک 32 سالہ نوجوان نے سوشل میڈیا پر 14 سالہ بچی کی ماں انیشا کی پروفائل دیکھی تھی جس کے بعد نوجوان کو انیشا سے پیار ہو گیا۔

چونکہ چونکہ ایک بیٹی ماں اور خود نوجوان سے 3 سال بڑی ہیں، یہی وجہ تھی کہ معاشرہ، گھر والے اور دوست احباب بھی انکی دوستی اور پھر شادی تک کے سفر پر حیرت کا اظہار کرتے یہاں تک کہ نوجوان کو کہتے کہ یہ تم پر بوجھ ہے۔

پہلی ملاقات میں ہی انیشا نے کھل کر بتا دیا تھا کہ ان کی 14 سالہ بیٹی بھی ہیں اور وہ کچھ بھی چھپانا نہیں چاہتی ہیں، یہاں تک کہ انہیں دوبارہ زندگی جینے کے لیے بھی ان کی بیٹی جیسیکا نے بڑھاوا دیا تھا۔

نوجوان نے اپنے تاثرات کو سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ جب جیسیکا کو اس کے دوستوں سے دھوکا دے دیا تھا تو میں نے اسے بیٹی کی طرح سنبھالا تھا، اور انہی دنوں جیسیکا نے مجھے گلے لگا کر کہا تھا "پاپا"۔

جس کے بعد مجھے اس ذمہ داری کا احساس ہوا اور جیسیکا کی ہر لمحہ سپورٹ کرنے کا جذبہ پیدا ہوا۔

یہاں تک کہ ہماری شادی کے تمام انتظامات بھی جیسیکا نے ہی کیے تھے، میں ان دونوں کے لیے انجان تھا۔ لیکن دونوں کے ساتھ بتائے لمحات اور ہمارے درمیان احساسات اور جذبات نے ہمیں قریب آنے کا موقع دیا۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ جیسیکا اب میری بیٹی سے بڑھ کر میری دوست ہے، جو ہر مشکل وقت سمیت کھڑے ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More