بیٹا تو بالکل والد کی کاپی ہے ۔۔ فضیلہ قاضی کے بیٹے کی شادی کی ویڈیوز وائرل، اداکارہ کی بہو کیا کرتی ہیں؟

ہماری ویب  |  Dec 08, 2022

بیٹے کو دولہا بنا دیکھنا ہر ماں کو خواب ہوتا ہے تو اسی طرح اپنے بیٹے کی شادی پر مشہور اور سینئر اداکار فضیلہ قاضی خوب خوش نظر آئیں۔ یہی نہیں بیٹے کی شادی کی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیں جو اب وائرل ہو چکی ہیں۔

فضیلہ قاضی اور قیصر خان نظامانی کے بڑے بیٹے کا نام احمد خان نظامانی ہے جبکہ ان کی بیوی کا نام ناہیل ہے۔ فضیلہ کے بیٹے احمد اپنی شادی پر یہ شہزادے کی طرح دکھ رہے تھے۔

انہوں نے اپنے خاص دن پر سیاہ رنگ کی شیروانی اور سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے تھا۔ مزید یہ کہ خوشی کے موقعے پر فضیلہ نے مہندی رنگ کا بہترین جوڑا پہنا۔

وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس شادی میں تمام اہل و عیال، دوست خوش نظر آ رہے تھے اور دولہا دلہن کے ہمرا ہ تصاویر کھینچوا رہے تھے۔ یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ دولہا خود گاڑی چلا کر اپنی دلہن کو گھر لے گئے۔

جو دیکھنے والوں کو اچھا لگا اس کے علاوہ آپکو یہ بھی بتائے چلتے ہیں کہ احمد خان اپنے والد قیصر خان نظامانی کی طرح بالکل دیکھائی دیتے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More