میں بابر کی شادی کے لیے راضی نہیں ہوں اس لیے ۔۔ محمد رضوان نے بابر اعظم کی شادی سے متعلق انکشاف کر دیا

ہماری ویب  |  Dec 08, 2022

محمد رضوان اور بابر اعظم کی جوڑی جب بھی میدان میں اترتی ہے، تو پاکستانیوں کی توجہ تو حاصل کرتی ہی ہے، ساتھ ہی مخالف ٹیم کے لیے درد سر بھی بن ہی جاتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو محمد رضوان کے دلچسپ تبصرے کے بارے میں بتائیں گے۔

وزیر اعظم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی۔

اس عشائیے میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت ٹیم کے دیگر ممبران نے بھی شرکت کی تھی، جس میں میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا ہے کہ بابر اور رضوان کی جوڑی میں ایسا کیا ہے، جو یہ چل جائے تو سب ٹھیک رہتا ہے؟

جس پر رضوان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ پہلے تو یہ کہ میں بابر کو شادی کے لیے راضی نہیں کر رہا ہوں، کہ کہیں میری اور بابر کی جوڑی نہ ٹوٹ جائے۔ دوسری بات یہ کہ میری اور بابر اعظم کی جوڑی میں ساری بات بھروسے اور اعتماد کی ہے۔

ان دونوں کی دلچسپ جوڑی کو سوشل میڈیا صارفین بھے بے حد پسند کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ دونوں سوشل میڈیا پر بھی بے حد مقبول ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More