قومی کرکٹ ٹیم کا ایک اور فاسٹ باولر انجری کا شکار

ہم نیوز  |  Dec 08, 2022

انگلینڈ کرکٹ ٹیم سے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا ایک اور فاسٹ باولر انجری کا شکار ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اور حارث روف کے بعد نسیم شاہ بھی انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

نسیم شاہ نے آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول پریکٹس سیشن میں باولنگ بھی نہیں کرائی،انہیں کندھے میں کھچاو محسوس ہورہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ ٹیم میڈیکل پینل سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل ملتان میں شروع ہورہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More