سنیں مجھے کچھ کہنا ہے! ۔۔ کیا انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ملتان کی سڑک پر آگئے؟ جانیے

ہماری ویب  |  Dec 09, 2022

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ان دنوں ملتان میں جاری ہے، تاہم اسی دوران سوشل میڈیا پر دلچسپ تصاویر بھی وائرل ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی دلچسپ تصویر کے بارے میں بتائیں گے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکز کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل چل رہی ہے، جس میں کرکٹ ٹیم کے کپتان ملتان کی سڑک پر کھڑے ہیں اور آگے ایک خاتون جا رہی ہیں۔

برقع اوڑھے یہ خاتون سڑک پر منزل کی جانب گامزن ہیں جبکہ بین اسٹوکز اس خاتون کے پیچھے پیچھے چل دے رہے ہیں۔ یوں محسوس ہو رہا ہے گویا بین اسٹوکز خاتون کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایسا سوشل میڈیا پر اظہار خیال بھی کیا جا رہا ہے اور تصور بھی کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس وقت سب حیران رہ گئے کہ سڑک پر ٹیسٹ یونیفارم پہنے بین اسٹوکز سچ میں موجود نہیں تھے بلکہ ان کا پتلا رکھا گیا تھا۔

انگلینڈ ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہوئے یہ رکھا گیا تھا، جو سچ مچ کا نظر آ رہا تھا، لیکن یہ دراصل صرف ایک پتلا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More