نہم جماعت کے امتحانی فارم لیٹ فیس کیساتھ جمع کرانے کا نیا شیڈول جاری

ہماری ویب  |  Dec 21, 2022

کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے اعلامیہ کے مطابق جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم سال 2023 کے جمع کرانے کی تاریخوں میں لیٹ فیسوں کے ساتھ نیا شیڈول جاری کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا کہ اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات ہونے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

لہٰذا اب نئے شیڈول کے مطابق امتحانی فارم لیٹ فیس کے ساتھ 19 دسمبر سے26 دسمبر تک 200 روپے، 27دسمبر سے9 جنوری 2023تک500 روپے، 10جنوری سے16جنوری تک800 روپے،17 جنوری سے 23جنوری تک 1200 روپے، 24جنوری سے 30جنوری تک 1500 روپے، 31جنوری سے 6فروری تک 1800 روپے اورآخری تاریخ گزرنے کے بعد2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More