نقلی بال تو صحیح سے لگوا لیتیں ۔۔ ندا یاسر کے بالوں پر لوگوں کی شدید تنقید، سوشل میڈیا صارفین نے پول کھول دیا

ہماری ویب  |  Jan 27, 2023

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و مشہور میزبان ندا یاسر کی وگ اس وقت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے اور لوگ ان کی وگ پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔

ندا یاسر برسوں سے گڈ مارننگ پاکستان کی میزبانی کر رہی ہیں اور انہوں نے کئی سالوں میں خود کو بہت تبدیل کرلیا ہے۔ ہم انہیں اکثر میک اپ، بالوں کے نئے اسٹائلز اور لباس پر پروگرامز کرتے ہوئے دیکھتے ہے اور وہ خود بھی ان تجربات کو خود پر استعمال کرتے ہوئے اس کے فائدے بتاتی ہیں۔

مگر ندا یاسر کے تازہ ترین ہیئر اسٹائل نے صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی ہے جب انہوں نے امریکہ سے واپس آنے کے بعد اپنا شو دوبارہ شروع کیا۔

ندا یاسر نے بالوں میں وگ کا استعمال کیا یا نہیں اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔ کیونکہ وہ ان کے اصلی با نہیں لگ رہے۔

آیئے سوشل میڈیا صارفین نے ندا یاسر کے بالوں پر کیا تبصرے کئے دیکھتے ہیں۔

ایک صارف لکھتی ہیں کہ میرا ندا یاسر کو مشورہ ہے کہ وہ وگ لگانا چھوڑ دیں، اپنے اصلی بالوں کے ساتھ آئیں اور اگر یہ واقعی آپ کے اصلی بال ہیں تو اپنا ہئیر اسٹائل تبدیل کریں۔

ایک صارف نے لکھا کہ وگ آپ پر بالکل سوٹ نہیں کرتی۔

ایک ماریہ نامی صارف نے ندا کے بالوں پر تبصرہ کیا کہ اپنی وگ تو صحیح سے لگوا لیتیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا یہی کہنا ہے کہ ندا یاسر کی وگ ٹھیک طرح سے نہیں لگی انہیں اپنے اصلی بالوں کے ساتھ ہی پروگرام کرنا چاہئے۔

دیکھئے مزید تبصرے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More