پھر سے گھروں میں گونجیں گے قہقہے کیونکہ ۔۔ ندا، دانش اور یاسر لے آئے پھر سے نادانیاں

ہماری ویب  |  Jan 27, 2023

بے خبر شوہر، شریف بیوی اور نادان دیور کی شوخ باتوں اور چنچل شرارتوں کے ساتھ ساتھ سیدھے سادھے چچا کمال کی عجیب و غریب باتوں کی وجہ سے 2013 سے 2017 تک لوگوں کو ہنسانے والے نادانیاں کا دوسرا شو پھر سے نادانیاں شائقین کیلئے ہنسی کا طوفان لے کر آگیا ہے۔

علی رضا خان کی تحریر، یاسر نواز کی ہدایت کاری اور ندا یاسر کی پروڈکشن میں بننے والے پہلے نادانیاں میں ندا یاسر، دانش نواز اور یاسر نواز نے اپنی بے ساختہ اداکاری سے شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کی جبکہ مرزا شاہی نے چچا کمال کے کردار میں ڈرامے کو مزید خوبصورت بنایا۔

4 سال تک ٹی وی پر نشر ہونے والے پہلے نادانیاں میں سجل علی، محب مرزا، سلمان شیخ، عروسہ صدیقی، مصطفی قریشی، نیلم منیر، حنا دلپزیر، ایاز خان، بشریٰ انصاری، اسماعیل تارا، مہ جبین حبیب اور عمر شریف کے علاوہ بدر خلیل نے بھی لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کیلئے وقتاً فوقتاً ندا، یاسر اور دانش کے ساتھ نادانیاں کیں۔

اب ایک بار پھر ندا، دانش اور یاسر نے پھر سے نادانیاں شروع کردی ہیں اور لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کیلئے ان کا نیا سٹ کام پھر سے نادانیاں شروع ہوچکا ہے۔ پہلا نادانیاں ختم ہونے کے باوجود شائقین برسوں تک اس کی پرانی اقساط بار بار دیکھ کر محظوظ ہوتے رہے۔

گوکہ اب تک پھر سے نادانیاں کی صرف 6 اقساط آئی ہیں لیکن اس کے باوجود شائقین نے اس ڈرامے کو بیحد پسند کیا ہے۔ اس ڈرامے میں مرزا شاہی یعنی چچا کمال تو نہیں ہونگے لیکن پھر سے نادانیوں کیلئے کچھ مزید کرداروں کو شامل کرکےڈرامے کو مزید دلچسپ بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More