کیا پرویز الٰہی کا گن مین شراب کی بوتل لے جاتے ہوئے گرفتار ہوا؟

ہم نیوز  |  Jan 28, 2023

اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کا گن مین اور ڈرائیور گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد تھانہ سیکریٹریٹ کی پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر کے مبینہ طور پر ان سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد کر لی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فہیم اور ارشد نامی شخص پنجاب ہاوس اسلام آباد میں ملازمت کرتے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر گرفتار ملزمان کا پولیس کو دیا گیا بیان بھی وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے خود کو پرویز الہی کا ملازم بتایا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More