ماڈرن اسٹائل والا اسسٹنٹ کمنشر ۔۔ نارتھ ناظم آباد کا سرکاری افسر، جن کی والدہ ایرانی ہیں اور والد کیا کرتے ہیں؟ جانیے وائرل شخصیت سے متعلق دلچسپ معلومات

ہماری ویب  |  Feb 03, 2023

سوشل میڈیا پر دلچسپ پوسٹس تو وائرل ہو ہی جاتے ہیں، لیکن کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی وائرل شخصیت سے متعلق بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر کافی چرچہ میں ہیں، اپنے دلکش انداز اور ماڈرن اسٹائل کی بنا پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر نے سب کی خوب توجہ حاصل کر لی ہے۔

سوشل میڈیا پر موجود معلومات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے نئے اسسٹنٹ کمشنر حازم بنگوار کا تعلق سندھ سے ہے، تاہم 6 سال کی عمر میں ہی امریکہ چلے گئے تھے، جہاں تعلیم مکمل کی۔

1993 میں پیدا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر کی والدہ کا تعلق عراق سے ہے، اور وہ ایک آرکیٹیکچر ہیں، جبکہ ان کے والد پولیس فورس میں ڈی آئی جی کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان مینجمنٹ سروس 2018 کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے حازم نے لندن کی یونی ورسٹی سے ایل ایل بی کیا ہے۔

دوسری جانب ایل ایل بی سے پہلے حازم فیشن ڈیزائننگ اینڈ مارکیٹنگ میں بھی ڈگری حاصل کر چکے ہیں، رواں ہفتے ہی حازم نے عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More