پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بالر محمد عامر نے قومی ٹیم کے پانچ ٹاپ کے فاسٹ بالرز میں خود کو بھی شامل کرلیا۔
3 سال قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے عارضی ریٹائرمنٹ لینے والے فاسٹ بالر محمد عامر نے گزشتہ دنوں ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہین آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد حسنین وسیم جونیئر میں سے خود کو پہلے نمبر پر رکھتے ہوئے نسیم شاہ کے ساتھ جوڑی بنانے کو ترجیح دی۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کا مکمل بالر اور ہر طرح کی بالنگ جانتے ہیں۔
محمد عامر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ناروا سلوک کا الزام لگاتے ہوئے 17 دسمبر 2020 کو اعلان کیا تھا کہ وہ اب بین الاقوامی کرکٹ میں انتخاب کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے اپنے فیصلے کی وجہ انتظامیہ کی جانب سے ’ذہنی اذیت‘ کو قرار دیا تھا اور انہوں نے ایک سے زائد مواقع پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف بشمول وقار یونس اور مصباح الحق پر کھل کر تنقید کی تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انہوں نے ان کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے اور آپ کی شبیہ کو بنانے میں کافی محنت درکار ہے۔ اگرچہ وقار یونس نے اس کی تردید کی اور کہا کہ انہیں محمد عامر کے تبصروں سے تکلیف ہوئی ہے۔
14 جون 2021 کو انہوں نے بیان دیا تھا کہ وہ کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لیے تیار ہیں جبکہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بھی کچھ ہفتے قبل محمد عامر کی واپسی کے حوالےسے اشارہ دیا تھا۔