حنیف عباسی کا پمز اسپتال اسلام آباد کو 6 ایئر کنڈیشنرز کا عطیہ

ہم نیوز  |  Jun 28, 2023

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے پمز اسپتال اسلام آباد کو چھ ایئر کنڈیشنرز کا عبطیہ دیا ہے۔

پمز اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر مبشر ڈاہا کے مطابق حنیف عباسی کی جانب سے عطیہ کردہ چھ ایئر کنڈیشنرز وارڈز میں لگا دیے گئے ہیں۔

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز اسپتال ڈاکٹر عمران سکندر نے کہا ہے کہ ایئرکنڈیشنرز کا تحفہ دینے پر حنیف عباسی کے مشکور ہیں۔

واضح رہے کہ چند دن قبل میڈیا میں یہ خبر آئی تھی کہ پمز اسپتال میں لائے جانے والے چار مریضوں کا انتقال ہوا جس کی ایک وجہ اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے ایئرکنڈیشن نظام کا غیر فعال ہونا بھی تھا جب کہ انتظامیہ نے اس کی سختی سے تردید کی تھی۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر دو دن قبل پمز اسپتال کے ایمرجنی وارڈ میں  9 ایئر کنڈیشنرز لگائے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More