پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ سے نیویارک میں ملاقات کی ہے۔انوارالحق ان دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے سلسلے میں امریکہ میں ہیں۔وزیراعظم آفس کے ٹوئٹر ہینڈل سے ہونے والی ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نےسی پیک منصوبوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بنیادی مسائل کے معاملے پر اورعلاقائی سلامتی، خودمختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی حمایت کو سراہا۔اس موقع پر نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’کشمیر کے متنازع علاقے میں جی20 کے کسی بھی اجلاس کے انعقاد کی چین کی جانب سے مخالفت بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری ہے۔‘ان کے مطابق ’یہ طرزعمل چین کے اصول موقف کا عکاس ہے۔‘ Prime Minister’s Meeting with Chinese Vice-President in New York.
Caretaker Prime Minister Anwar-ul-Haq Kakar and Mr. Han Zheng, the Vice-President of People’s Republic of China met at the sidelines of UNGA Summit in New York today.The conversation was marked by traditional… pic.twitter.com/SR1p0Qf8wv
— Prime Minister's Office (@PakPMO) September 21, 2023
چینی نائب صدر ہان ژینگ نے اس موقع پر کہا ہک پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات کی بدولت ہر موقع پر ثابت قدم رہی ہے۔’قریبی پڑوسی اور بھائی کی حیثیت سے پاکستان چین کی سفارت کاری میں ایک خاص مقام رکھتا ہے اور چین پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔‘پاکستان میں سی پیک منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر دونوں رہنماؤں نے اطمیناک کا اظہار کرتے ہوئے مل کر کام جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں کی جانب سے سی پیک کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک میں ہونے والی تقاریب پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔نگراں وزیراعظم نے چینی نائب صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی۔