ایشوریہ کیساتھ طلاق ۔۔ ابھیشیک بچن نے ایشوریہ کیساتھ طلاق کی تصدیق کر دی؟

ہماری ویب  |  Dec 05, 2023

بالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبر یں میڈیا پر زیر گردش ہیں مگر دونوں میاں بیوی نے ہمیشہ اس خبر کو افواہ قرار دیا لیکن اس بار دونوں میاں بیوی خاموش ہیں۔

گزشتہ روز بچن خاندان کی اکلوتی بہو ایشوریا رائے نے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اپنی 50ویں سالگرہ کا جشن منایا، اداکارہ نے اپنی بیٹی آرادھیا بچن اور والدہ کے ہمراہ کیک کاٹا۔

اداکارہ اپنی بیٹی اور والدہ کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے خوش نظر آئیں لیکن اس تقریب میں ابھیشیک بچن سمیت پوری بچن فیملی غیر حاضر رہی جس پر سوشل میڈیا صارفین تشویش میں آگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے معروف بالی ووڈ جوڑی کی علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں طلاق کیلئے جلد عدالت سے رجوع کریں گے،اب حال ہی میں ان گردشی خبروں نے اس وقت مزید طول پکڑ لیا جب ابھیشیک بچن مختلف تقریبات میں اپنی شادی کی انگوٹھی کے بغیر دکھائی دیئے۔

معروف امریکی بحث و مباحثے کی ویب سائٹ ریڈیٹ پر ایک صارف نے اداکار کی حالیہ تقریبات سے چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں اداکار کو شادی کی انگوٹھی کے بغیر دیکھا گیا جبکہ اس سے قبل اداکار ہمیشہ انگوٹھی پہنے نظر آتے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، کئی صارفین نے ان گردشی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ چند کے مطابق انگوٹھی نہ پہننے کی کوئی اور وجہ بھی ہوسکتی ہے۔ خیال رہے ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن سال 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے جبکہ 2011 میں ان کے یہاں بیٹی ارادھیا کی پیدائش ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More