پاکستانی شوبز ستاروں کی طرف سے اپنے مداحوں کے لیے خوبصورت تصاویر شئیر کرنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے وہیں بہت سے فنکار اپنے بچپن کی تصاویر بھی ان سے شئیر کرتے ہیں تاکہ پرانی یادیں تازہ ہوسکیں۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے بھی اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
کیا آپ پہچان گئے کہ ہم کس اداکارہ کی بات کررہے ہیں؟
اگر نہیں پہچان سکیں تو آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں اداکارہ پی ٹی وی سمیت متعدد ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور ان کے شوہر قیصر خان بھی اداکار ہیں۔
چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں یہ اداکارہ کون ہیں؟ یہ بچی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی ہیں۔
انسٹاگرام پر فضیلہ قاضی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بے فکری کا وقت۔