حرمین الشریفین تصاویر یا سیلفی بنانے سے گریز کریں ، سعودی وزارت حج و عمرہ

اے پی پی  |  Feb 22, 2024

ریاض ۔22فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے زائرین سے کہا ہے کہ زائرین حرمین الشریفین کے آداب کو ملحوظ رکھتے ہوئے تصاویر یا سیلفی بنانے سے گریز کریں ۔

اردو نیوز کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخل ہوتے ہوئے تصاویر یا سیلفی بنانے سے گریز کریں۔وزارت نےکہا کہ زائرین طواف، سعی اور نماز کے دوران اور فوٹو گرافی کرتے ہوئے دوسری کی پرائیویسی کا خیال کریں اور کسی کو الجھن میں نہ ڈالیں۔

وزارت نے زائرین سے کہا کہ وہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں یکسو ہوکرعبادت کریں اور فوٹو گرافی یا سیلفی میں اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More