مقبول بالی ووڈ اداکارائیں کترینہ کیف، انوشکا شرما اور دیپیکا پڈوکون نے فلمی صنعت میں تقریباً ایک ساتھ ہی کیریئر کا آغاز کیا اور آج وہ کامیابی کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔ ان کا شمار بالی ووڈ کی امیر ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔
آج ہم جانیں گے کہ دیپیکا، کترینہ اور انوشکا میں کون سی اداکارہ ایسی ہیں جو بہت زیادہ دولت مند ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف ایک اندازے کے طور پر شادیوں اور دیگر تقریبات میں پرفارم کرنے کے لیے 3.5 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں جبکہ کسی برانڈ کی تشہیر اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بھی بھاری رقم لیتی ہیں۔
ایک اندازے اور متعدد آن لائن رپورٹس کے مطابق، کترینہ کیف مجموعی طور پر 224 کروڑ روپے کی مالک ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما بہت کم لیکن مشہور اور بڑی فلموں میں کام کرتی ہیں اور ایک اندازے کے مطابق وہ ایک فلم کے 13 سے 15 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما مجموعی طور پر 306 کروڑ روپے کی مالک ہیں۔
علاوہ ازیں دیپیکا پڈوکون بھی بالی ووڈ میں کئی کامیاب فلموں میں کام کرچکی ہیں اور ایک اندازے کے مطابق وہ 500 کروڑ روپے کی مالک ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واضح طور پر دولت کے اعتبار سے دیپیکا پڈوکون اس دوڑ میں سب سے آگے ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر موجود کترینہ کیف سے 123 فیصد زیادہ دولت کی مالک ہیں۔