ملک بھر میں جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں،ڈاکٹر ندیم جان

اے پی پی  |  Feb 22, 2024

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرصحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ترجمان وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ملک بھر میں جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں، جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ دریں اثناء وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ہدایت پر ملک بھر میں جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ، ڈریپ کی ٹیم نے بولٹن مارکیٹ نزد کچی گلی کراچی میں گودام پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے کی ان رجسٹرڈ جعلی ادویات قبضے میں لے لیں ۔

ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ چھاپے کے دوران میڈیکل ڈیوائسز سمگلڈ ادویات دیگر ادویات بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں اور ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More