عمران ریاض خان گرفتار

ہم نیوز  |  Feb 23, 2024

معروف صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض خان کوپھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

صحافی صدیق جان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عمران ریاض خان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمران ریاض خان متعدد بار گرفتار ہوچکے ہیں۔

الیکشن نتائج پر پراپیگنڈا ، 35یوٹیوبرز، ٹرولرز اور سوشل میڈیا صارفین کو نوٹس ارسال

قبل ازیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف چلائی جانے والی مہم پر صحافی اسد طور اور عمران ریاض کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ دونوں صحافیوں کوآج 23 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹسز کے مطابق صحافی اسد طور اور عمران ریاض کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف چلائی جانے والی سوشل میڈیا مہم سے متعلق بیان کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

سلمان اکرم راجہ کی درخواست مسترد ، عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن برقرار

صحافی عمران ریاض کو ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر گلبرگ لاہور جبکہ اسد طور کو ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر اسلام آباد میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More