بھارتی خاتون نے ٹی وی اینکر اغوا کر لیا

اے پی پی  |  Feb 25, 2024

نئی دہلی۔25فروری (اے پی پی):بھارت کی پولیس نے 31 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر اینکر کو اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کی پولیس نے خاتون کو مبینہ طور پر ایک ٹیلی ویژن میوزک چینل کے اینکر سے شادی کرنے کی نیت سے اُس کا تعاقب اور اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے خاتون کی شناخت بھوگیریڈی ترشنا کے طور پر کی ہے جو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا کاروبار کرتی ہیں۔ پولیس کے مطابق خاتون نے اینکر کو اغوا کرنے کے لیے چار افراد کی خدمات حاصل کیں اور پرناؤ کی گاڑی پر اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ایک ٹریکنگ ڈیوائس بھی لگائی۔رواں ماہ کی 11 تاریخ کو ہائر کیے گئے افراد نے مبینہ طور پر ٹی وی اینکر کو اغوا کر کے اسے خاتون کے دفتر میں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے بتایا کہ اپنی جان بچانے اور خوف کے باعث ٹی وی اینکر نے خاتون کی فون کالوں کا جواب دینے پر رضامندی ظاہر کی جس پر اسے چھوڑ دیا گیا۔پولس سٹیشن میں شکایت درج کرانے کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف اغوا اور تشدد کی دفعات کے تحت کارروائی کا آغاز کیا۔پولیس نے ملزم خاتون کو ان چار افراد کے خلاف تکنیکی ثبوت کو دیکھتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More