سعودی ولی عہد و وزیراعظم نے گھڑ دوڑ کپ کے پانچویں ایڈیشن میں فائنل ریس کے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے

اے پی پی  |  Feb 25, 2024

ریاض۔25فروری (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی گھڑ دوڑ کپ کے پانچویں ایڈیشن میں فائنل ریس کے فاتح شرف الحریری کو کپ سے نوازا ہے۔الاخباریہ کے مطابق سعودی کپ گھڑ دوڑ کے مقابلے 17 راؤنڈز پر مشتمل تھے جس کے مجموعی انعامات کی مالیت 37.6 ملین ڈالر تھی۔جمعے کی رات 8 راؤنڈز کھیلے گئے جبکہ گزشتہ رات اختتامی راؤنڈز ہوئے کھیلے گئے۔ اختتامی راؤنڈز میں انعامات کی مالیت 20 ملین ڈالر تھی۔شرف الحریری کے ’سینیور پیسکارڈو‘ نامی گھوڑے نے جیت اپنے نام کی۔

ولی عہد و وزیراعظم نے گھڑ دوڑ کپ کے پانچویں ایڈیشن میں فائنل ریس کے فاتحین میں انعامات تقسیم کیےقبل ازیں ولی عہد جب کنگ عبدالعزیز ریس کورس پہنچے تو چئیرمین گھڑسوار اتھارٹی شہزادہ بندر بن خالد الفیصل، نائب گورنر ریاض ریجن شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز اور وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے خیر مقدم کیا۔ ولی عہد کے ہمراہ گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز بھی تھے۔ واضح رہے کہ الجنادریہ کے کنگ عبدالعزیز ریس کورس میں دنیا کی سب سے بڑی اور مہنگی عالمی گھڑ دوڑ کے مقابلوں میں 13 ممالک کے 244 گھڑسواروں نے حصہ لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More