تنزانیہ ، سڑک حادثے میں 3غیرملکیوں سمیت 15افراد ہلاک

اے پی پی  |  Feb 25, 2024

ڈوڈوما۔25فروری (اے پی پی):تنزانیہ کے شہر اروشا میں ایک سڑک حادثے میں 3غیر ملکیوں سمیت 15افراد ہلاک جبکہ 12زخمی ہوگئے ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق اروشا کے علاقائی کمشنر جسٹن ماسیجو نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ رات مقامی وقت کے مطابق گزشتہ شب اروشا کے مضافاتی علاقے نگرامتونی میں ایک ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث 3دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 12 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک نیو ویژن سکول آف اروشا کے طلبا اور اساتذہ کو لے کر جارہی تھی اور دوسری مسافر بس تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ماؤنٹ میرو ریفرل اور سیلیان لوتھرن ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More