آسٹریلیا، کوکین سمگلنگ کے الزام میں 4امریکی شہری گرفتار

اے پی پی  |  Apr 22, 2024

کینبرا۔21اپریل (اے پی پی):آسٹریلوی پولیس نے کوکین کی اسمگلنگ کے الزام میں 4 امریکی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔شنہوا کے مطابق آسٹریلوی فیڈرل پولیس (اے ایف پی)کے ترجمان سپرنٹنڈنٹ سیمون بچر نے امریکی شہریت کے حامل ایک مرد اور 3خواتین کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے جو اپریل کے شروع میں لاس اینجلس سے میلبورن آنے والی پرواز کے ذریعے میلبورن پہنچے اور ان کے سامان سے 30کلو گرام کوکین برآمد ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ان خواتین کی ساتھی ایک خاتون کو امریکی حکام نے لاس اینجلس میں مبینہ طور پر اس کے سامان میں چھپائی گئی مزید 10 کلو گرام کوکین کے ساتھ پرواز میں سوار ہونے کی کوشش کرنے کے بعد گرفتار کر لیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے برآمد ہونے والی کوکین قیمت تقریباً 10 ملین آسٹریلوی ڈالرہے۔

انہوں نے مزید کہ یہ گرفتاریاں آسٹریلیا میں غیر قانونی منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے ڈرگ کوریئرز کو ایک سخت انتباہ بھیجتی ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ اپنی منشیات کو کس طرح منتقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں آسٹریلوی فیڈرل پولیس سمیت دیگر ریاستی قانون نافذ کرنے والے ادارے آپ کا انتظار کر رہے ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More