’میں کیا کروں؟‘، وراٹ کوہلی نے رنکو سنگھ کو اپنا بیٹ دینے سے انکار کیوں کیا؟

اردو نیوز  |  Apr 22, 2024

انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجرز بینگلور کے سٹار بیٹر وراٹ کوہلی نے کولکتہ نائٹ رائڈرز کے کھلاڑی رنکو سنگھ کو اپنا بیٹ دینے سے انکار کر دیا۔

اتوار کے روز دونوں ٹیموں کے میچ سے قبل رنکو سنگھ کی وراٹ کوہلی سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے وارٹ کوہلی سے کہا کہ ’آپ نے پہلے جو بیٹ مجھے دیا تھا وہ ٹوٹ گیا ہے۔‘

کولکتہ نائٹ رائڈرز کے کیمرہ مین نے دونوں کھلاڑیوں کی ملاقات کی ویڈیو بنا کر اپنی ٹیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپلوڈ کی ہے جو اس وقت انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنکو نے وراٹ کو بتایا کہ ’آپ نے تحفے میں جو بیٹ مجھے دیا تھا وہ ٹوٹ گیا ہے‘، جس پر وارٹ نے کہا کہ اب وہ کیا کر سکتے ہیں؟ یہ بیٹ خراب ہو چکا ہے۔

بات چیت کے دوران رنکو نے وراٹ کا نیا بیٹ اٹھایا اور اس پر بال سے ناکنگ کرنے لگے اور وراٹ سے بولے ’پھر کیا آپ نیا بیٹ بھیج رہے ہیں؟‘ 

“Virat bhai ne ek bat diya thha… jo bat diya thha, woh mere se toot gaya” pic.twitter.com/qoJWWs2fik

— KolkataKnightRiders (@KKRiders) April 21, 2024

وارٹ کوہلی نے جواب میں کہا کہ ’ایک میچ کے لیے تم بیٹ لے گئے اب دوسرے میچ کے لیے ایک اور بیٹ دوں؟ تمہاری وجہ سے بعد میں میری جو حالت ہوتی ہے نہ۔۔۔‘

رنکو نے وراٹ سے کہا کہ ’آپ کی قسم دوبارہ نہیں توڑوں گا، آئیں آپ کو ٹوٹا ہوا بیٹ دکھاتا ہوں۔‘

کوہلی کے مطابق اگر وہ اپنے بیٹ بانٹتے رہے تو ٹورنامنٹ میں خود کیا کریں گے، جس کی وجہ سے انہوں نے رنکو کو نیا بیٹ دینے سے انکار کیا اور ڈریسنگ روم میں واپس چلے گئے۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More