ججز کا خط: اسلام آباد ہائی کورٹ کا متفقہ موقف سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ

اردو نیوز  |  Apr 24, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ کا فُل کورٹ اجلاس چیف جسٹس عامر فاروق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔  اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ’منگل کو ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام ججز نے شرکت کی۔‘

’اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہائی کورٹ ججز کے خط کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں جاری ازخود نوٹس کیس کے دوران ہائی کورٹ کا متفقہ موقف پیش کیا جائے گا۔‘یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں نے عدالتی کیسز میں خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت پر 26 مارچ کو سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے اس خط میں عدالتی معاملات میں انتظامیہ اور خفیہ اداروں کی مداخلت پر مدد مانگی گئی تھی۔’خفیہ اداروں کی مداخلت کے معاملے پر جوڈیشل کنونشن بلانے کا مطالبہ‘اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط میں عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مداخلت اور ججز پر اثرانداز ہونے کے معاملے پر جوڈیشل کنونشن بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھنے والوں میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق، جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس ارباب محمد طاہر شامل تھے۔بعدازاں حکومت کی جانب سے چھ ججز کے خط میں لگائے الزامات کی تحقیقات کے لیے جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی کی سربراہی میں ایک تشکیل دیا گیا تھا، تاہم کمیشن کے سربراہ نے معذرت کر لی تھی۔اس کے بعد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط پر ازخود نوٹس لے کر اپنی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

وفاقی حکومت بلوچستان میں غربت میں کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے،چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کوئٹہ۔ 28 مئی (اے پی پی):چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں غربت میں کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور اس کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبے کی خواتین کو معاشی سپورٹ فراہم کرتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے میں بی آئی ایس پی اقدامات کی کوآرڈینیشن اور نفاذ کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی ایاز خان مندوخیل، سیکرٹری انڈسٹریز نور احمد پرکانی، سیکرٹری کالجز حافظ طاہر، ڈی جی بی آئی ایس پی عبدالجبار و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ہدایت پر دورہ کررہی ہے جنہوں نے بلوچستان پر خاص توجہ دینے کی ہدایت کی ہے جس سے صدر آصف علی زرداری کی بلوچستان سے دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کو خصوصی توجہ دینے کے باعث ہی بلوچستان کے خواتین اور مردوں سے ہی پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد اس پروگرام پر عمل درآمد شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ غربت میں کمی لانے کے لیے اسکلز پروگرام بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کشیدہ کاری، مختلف چیزوں کی پیکنگ، لائیو اسٹاک اور ہیلتھ کیئر بہتر کرنے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے اور اس کے علاوہ معیاری تربیت پر جانا ہوگا کیونکہ دنیا کو اب تربیت یافتہ ہنر مند افراد کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More