سوڈانی فلم ’گڈ بائے جُولیا‘ نے کریٹکس ایوارڈز فار عرب فلمز اپنے نام کر لیا

اردو نیوز  |  May 22, 2024

فرانسیسی شہر کانز میں ہونے والے آٹھویں کریٹکس ایوارڈز فار عرب فلمز میں سوڈانی فلم ’گڈ بائے جُولیا‘ نے بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سوڈانی ہدایت کار محمد کوردوفانی کی پہلی فلم ’گڈ بائے جُولیا‘ نے سنیچر کو بہترین فیچر فلم سمیت بہترین سکرین پلے کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

فرانسیسی تیونیسی کمپوزر امین بُوہافا نے فلم ’ھجان‘ میں سعودی عرب بیسڈ فلم کی کیٹیگری کے تحت بہترین میوزک ایوارڈ جیتا۔

اسی طرح تیونیسی ہدایت کارہ کوثر بن ہانیہ اپنی ڈاکیومینٹری ڈرامہ ’فور ڈاٹرز‘ کے لیے بہترین ڈائریکٹر، بہترین ڈاکیومینٹری اور بہترین ایڈیٹنگ کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہیں۔

اُردنی فلم ڈائریکٹر امجد الرشید کی فلم ’انشااللہ آ بوائے‘ میں اداکاری کرنے والی فلسطینی اداکارہ مُونا حوا کو بہترین اداکارہ جبکہ کنامے اونویاما کو بہترین سنیماٹوگرافی کے لیے ایوارڈ دیا گیا۔

فلسطینی اداکار صالح بکر فلم ’دی ٹیچر‘ میں اپنی اداکاری کے باعث بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔

کریٹکس ایوارڈز فار عرب فلمز میں مصری فلم میکر مراد مصطفیٰ کی شارٹ فلم ’آئی پرومِس یو پیراڈائز‘ بہترین شارٹ فلم کی کیٹیگری میں ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہی۔

خیال رہے کہ ایوارڈ کی تقریب قاہرہ کے عرب سنیما سینٹر (اے سی سی) کی جانب سے منعقد کی گئی تھی جس میں 70 سے زائد ممالک سے 225 کریٹکس (ناقدین) نے ووٹ دیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More