’افواہیں سچ ہیں‘، سوناکشی سنہا کا دوست ظہیر اقبال سے شادی کا اعلان

اردو نیوز  |  Jun 12, 2024

بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے قریبی دوست ظہیر اقبال کے ساتھ 23 جون کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ 

انڈیا ٹوڈے کے مطابق سوناکشی اور ظہیر کے درمیان کافی عرصے سے دوستی تھی لیکن اس سے قبل دونوں اداکاروں نے شادی کے حوالے سے کبھی بات نہیں کی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شادی میں ان کے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کے علاوہ ان کی نئی فلم ’ہیرامنڈی‘ کی پوری ٹیم کو مدعو کیا گیا ہے تاہم ٹائمز ناؤ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جوڑا اپنی شادی کو خفیہ رکھے گا۔

رواں ماہ کے آغاز میں ظہیر اقبال نے اپنے انسٹا گرام پوسٹ میں سوناکشی سنہا کی ساتھ تصاویر کے ساتھ ان کی سالگرہ پر لکھا تھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے سونز۔‘

اس سے قبل اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کو افواہیں قرار دیا تھا تاہم اس مرتبہ شادی کے دعوت نامے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ’افواہیں سچ ہیں‘۔

مہمانوں کودعوت نامے بھیجے گئے ہیں، شادی کی تقریبات ممبئی میں ہوں گی۔

حال ہی میں سوناکشی سنہا نیٹ فلکس سیریز ’ہیرامنڈی میں نظر آئی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More