ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 150 رنز کا ہدف

ہم نیوز  |  Jun 13, 2024

تاروبا: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 150 رنز کا ہدف دے دیا۔

آئی سی سی کے زیر اہتمام امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر میزبان ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا۔

ویسٹ انڈیزکے شرفین ردرفورڈ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 بالوں پر 50 رنز بنائے جبکہ 6 چھکوں کی مدد سے 39 بالوں پر 68 رن بنا کر نمایاں رہے۔

شرفین ررفورڈ کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی بہتر کھیل پیش نہ کر سکا۔

نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے 3، ٹم ساؤتھی اور فرگوسن نے 2، 2وکٹیں حاصل کیں۔ جیمز نیشم اور مچل سینٹنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے ہاتھوں امریکا کو شکست، پاکستان کی سپر ایٹ میں پہنچنے کی امیدیں برقرار

کیویز اسکواڈ

نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کر رہے ہیں، فن ایلن، ڈیون کانوے، ڈیرل مچل، گلین فلپس، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، رچن رویندا، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن اور ٹم ساؤتھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

ویسٹ انڈیز اسکواڈ

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کے فرائض رومن پاول سرانجام دے رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں برینڈن کنگ، جونسن چارلس، نکولس پورن، روسٹن چیز، شرفین رتھرفورڈ، آندرے رسل، روماریو شیفرڈ، عقیل حسین، الزاری جوزف اور گڈکیش موتی شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More