اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

ہم نیوز  |  Jun 13, 2024

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کی نوید سنائی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے اکثر بالائی حصوں میں بارش متوقع ہے، بالائی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کی 40 قائمہ کمیٹیاں تشکیل

میر پورخاص، تھرپارکر، بدین اور عمر کوٹ میں بارش جبکہ خضدار، لسبیلہ اور آواران میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، گلیات، راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، چکوال اور جہلم میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔

گجرات، میانوالی، خوشاب، بھکر، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ صاحب، لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان، تونسہ، لیہ، راجن پور، دیر، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، کوہستان، چترال، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم اور وزیرستان میں بھی بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More