صوبائی بجٹ میں آئندہ مالی سال کیلئے شعبہ انڈسٹریز ،کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کیلئے مجموعی طور پر10700ملین روپے مختص

اے پی پی  |  Jun 13, 2024

لاہور۔13جون (اے پی پی):پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال2024-25 کے بجٹ میں شعبہ انڈسٹریز ،کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کیلئے مجموعی طور پر10700ملین روپے مختص کئے ہیں، جن میں جاری سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 7679 ملین روپے جبکہ نئی اسکیموں کے لیے مجموعی طور پر 2871 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔

جاری اہم سکیموں کے لیے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے لیے 1598 ملین روپے ،فارن ایڈڈ پراجیکٹ کے لیے 1748 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔نئی اہم جاری سکیموں کے لیے چیف منسٹر انیشی ایٹو پروگرام کے لیے 1500 ملین روپے خرچ ہوں گے جبکہ اربن یونٹ کے لیے 500 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More