موبائل کی لت سے چھٹکارے کیلئے اینٹی اسمارٹ فون متعارف

سچ ٹی وی  |  Jun 14, 2024

 لوگوں کو اسمارٹ فون کے بے جا استعمال سے بچانے والا اینٹی اسمارٹ فون بھی تیار کرلیا گیا، امریکی کمپنی کی یہ ایجاد ان لوگوں کیلئے ہے جو فون کو کم سے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

اگر آپ کو ایسا موبائل فون پسند ہے جس کا سائز تقریباً کریڈٹ کارڈ سے کچھ بڑا ہو؟تو لائٹ 3 نامی ڈیوائس آپ کو ضرور پسند آئے گی لیکن یہ ایک اینٹی اسمارٹ فون ہے۔

امریکی کمپنی کے مطابق اینٹی اسمارٹ فون کے استعمال سے ہمارے صارفین کو حقیقی زندگی میں زیادہ وقت گزارنے کا موقع ملے گا، لائٹ فون 3 اس کمپنی کا تیسرا فون ہے جو جنوری 2025 تک دستیاب ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی نے اسے ’ڈمب فون‘ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس سے آپ کالز اور ایس ایم ایس تو بھیج سکتے ہیں مگر اس میں ایپس، سوشل میڈیا، ای میل اور انٹرنیٹ براؤزر موجود نہیں ہے۔

پہلی بار اس کمپنی کے کسی فون میں فرنٹ اور بیک پر کیمرے بھی دیے گئے ہیں جن کے لیے شٹر بٹن بھی ڈیوائس میں موجود ہیں جس کے باعث وہ کسی اسمارٹ فون کی بجائے پرانے کیمرے کا حصہ محسوس ہوتے ہیں۔

اسمارٹ فون کی چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی پورٹ، فلیش لائٹ، فنگرپرنٹ سنسر اور 5 جی سپورٹ جیسے فیچرز بھی فون کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More