یہ شرمناک ہے کہ ہم مڈل آرڈر میں کسی مستند بیٹر کو تلاش نہیں کر پائے، انضمام کی سلیکشن کمیٹی پر شدید تنقید

سچ ٹی وی  |  Jun 20, 2024

سابق قومی کرکٹرز نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ابتدائی راؤنڈ سے اخراج پر سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے یوٹیوب چینل پر موجودہ سلیکشن کمیٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹیم میں اسپیشلائزڈ مڈل آرڈر بیٹسمین کی کمی شدت سے محسوس کی گئی، جو ٹیم کے شوپیس ایونٹ کے جلد اخراج کی وجہ بنا، یقینی طورپر یہ کوئی ٹیم چننے کا انداز نہیں ہوتا، نمبر ون سے نمبر 5 تک تمام اوپنرز منتخب کر لیے گئے تھے، یہ شرمناک ہے کہ ہم مڈل آرڈر میں کسی مستند بیٹر کو تلاش نہیں کر پائے۔

انھوں نے پاکستانی ٹیم کی ایشیا کپ میں مایوس کن پرفارمنس کا بھی حوالہ دیا، انھوں نے کہا کہ ہم علاقائی ایونٹ میں بھی غیرتسلی بخش رہے تھے، جہاں ہم فائنل تک رسائی میں ناکام رہے تھے، ورلڈ کپ میں جانے سے قبل ہم 6 باہمی سیریز میں سے صرف ایک جیت پائے تھے.ہماری جدوجہد ٹی 20 ورلڈ کپ تک ہی محدود نہیں تھی.ہم ایشیا کپ میں بھی اسی طرح مسائل سے دوچار رہے.ہم نے ٹیم کو بطور یونٹ پرفارم کرتے نہیں دیکھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More