سابق بھارتی کرکٹر ڈیوڈ جانسن اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل سے گر کر ہلاک

ہم نیوز  |  Jun 20, 2024

بھارت کے سابق فاسٹ بولر ڈیوڈ جانسن اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل سے گر کر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ جانسن کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور 2 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جانسن اپنے گھر کے پاس ہی ایک اکیڈمی بھی چلا رہے تھے مگر ان دنوں ان کی صحت کچھ ٹھیک نہیں تھی۔

مچل جانسن کی تنقید پر ڈیوڈ وارنر نے خاموشی توڑ دی

جانسن کی اچانک موت سے کرکٹ کمیونٹی صدمے کا شکار ہے اور کرکٹرز نے ان کی وفات پر سوشل میڈیا پر افسوس کے پیغامات شیئر کیے ہیں۔

جانسن نے 1995 میں بھارت کی مشہور ڈومیسٹک لیگ رنجی ٹرافی سے اپنے کرکٹ کریئرکا آغاز کیا اور سال 1996 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More