پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی، شہری نے نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے میں خرید لی

ہم نیوز  |  Jun 30, 2024

کراچی: محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے پریمیئم وہیکل نمبر پلیٹس کی نیلامی میں نمبر 1 کی نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے میں نیلام ہوئی۔

محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے پریمیئم وہیکل نمبر پلیٹس کی نیلامی کی تقریب منعقد کی گئی۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، مکیش کمار سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس کی نیلامی کی گئی۔ پلاٹینیم کیٹگری میں نمبر 1 کی نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے، نمبر 2 کی نمبر پلیٹ 3 کروڑ 70 لاکھ میں نیلام ہوئی۔

786 نمبر کی پلیٹ2کروڑ 65 لاکھ روپے، 3 کی نمبر پلیٹ3کروڑ 60 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔ نمبر 4 کی نمبر پلیٹ 3 کروڑ 20 لاکھ روپے، نمبر 5 کی نمبر پلیٹ 5 کروڑ 30 لاکھ روپے، نمبر 6 کی نمبر پلیٹ 2 کروڑ 30 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔

7 کی نمبر پلیٹ4کروڑ 60 لاکھ روپے،8 کی نمبر پلیٹ4کروڑ 10 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔ نمبر 9 کے ہندسے کی نمبر پلیٹ4 کروڑ روپے اور نمبر 10 کی نمبر پلیٹ ایک کروڑ40 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔

نمبر 11 کی نمبر پلیٹ ایک کروڑ 60 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔ تو 0007 نمبر پلیٹ ایک کروڑ 10 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔ 20 کی نمبر پلیٹ ایک کروڑ 5 لاکھ روپے میں نیلام کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز اور شہباز شریف کا پسندیدہ لفظ نان فائلر ہے، شبر زیدی

گولڈ کیٹگری میں 110 کی نمبر پلیٹ 90 لاکھ روپے۔ سلور کیٹگری میں 0001 کا نمبر ایک کروڑ 5 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔  نمبر پلیٹ 111 ایک کروڑ 10 لاکھ روپے میں نیلام کی گئی۔

گولڈ کیٹگری میں 333 کی نمبر پلیٹ 67 لاکھ روپے، گولڈ کیٹگری میں 555 کی نمبر پلیٹ 85 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔ 777 نمبر پلیٹ ایک کروڑ 35 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔

منتظمین نے اعلان کیا کہ نیلامی سے جمع رقم سیلاب زدگان کے گھروں کی تعمیر کے لیے دی جائے گی۔

اس سے قبل منتظمین کا کہنا تھا کہ پلاٹینیم، گولڈ اور سلور کٹیگریز میں نمبر پلیٹس کی نیلامی ہو گی۔ سنگل ڈیجٹ کی حامل نمبر پلیٹس کو پلاٹینیم کٹیگری دی گئی ہے۔ 3 ڈیجٹ والی نمبر پلیٹس گولڈ، 4 ڈیجٹ کی حامل نمبر پلیٹس سلور کٹیگری میں شامل ہو گی۔ پلاٹینیم کٹیگری میں شامل نمبر پلیٹس پر ایک سے 9 تک کا ہندسہ ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More