ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

ہم نیوز  |  Aug 05, 2024

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان، بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز دو دن کے لئے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ شدید بارشوں کے باعث ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ہرنائی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، جعفر آباد، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو، جامشورو، آواران، لسبیلہ، پنجگور، مری، گلیات، مانسہرہ، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات اور کشمیر کے مقامی/بر ساتی ندی نالوں اور میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور، رحیم یار خان، سکھر، کشمور، گھوٹکی، شکارپور اور خیرپور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔ اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

ملک بھر میں مون سون بارشیں، 104افراد جاں بحق، 206زخمی

محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، لیہ بھکر، میانوالی، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور اور رحیم یار خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور اور رحیم یار خان میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

خضدار، لسبیلہ، آواران، بارکھان، موسیٰ خیل، ژوب، مستونگ، سبی، شیرانی، کوہلو، بولان، ہرنائی، لورالائی، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات، پسنی، اورماڑہ اور پنجگورمیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بارکھان، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، جھل مگسی اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے اپنی چھت، اپنا گھر’ پراجیکٹ کے تین ماڈلز کی اصولی منظوری دیدی

سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، خیر پور، کشمور، قمبرشہداد کوٹ، دادو، گھوٹکی، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، میرپور خاص، سانگھڑ، عمرکوٹ، مٹیاری، نوشہرو فیروز، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، پڈعیدن، سجاول، کراچی اورحیدرآباد میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور اور خیرپور میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 2 دنوں میں بارشوں کے باعث کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے کہ کراچی ڈویژن میں 6 اگست تک بارشوں کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More