عالمی خلائی اسٹیشن پر پھنسے خلاباز اگلے سال واپس آ سکتے ہیں، ناسا

ہم نیوز  |  Aug 10, 2024

امریکی خلائی ادارے ناسا نے بوئنگ اسٹار لائنر کے ذریعے جانے والے خلاباز جو کہ 2 ماہ سے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں پھنسے ہوئے ہیں، اگلے سال واپسی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

بوئنگ اسٹار لائنر وہ خلائی سواری ہے جو خلابازوں کو انٹرنینشنل اسپیس اسٹیشنز پر لے کر جاتی ہے۔ ناسا نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ بوئنگ اسٹار لائنر میں جانے والے خلاباز جنہیں ایک ہفتے کے مشن کے بعد واپس آنا تھا۔

چین کی کمپنی پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ کا پہلا کارخانہ لگائے گی

وہ 2 ماہ سے وہاں پھنسے ہوئے ہیں تاہم اگلے سال 2025 میں انہیں SpaceX کی فلائٹ سے واپس لایا جاسکتا ہے۔ ناسا نے نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کہا کہ عملے کے ارکان بوچ ولمور اور سنی ولیمز کو عالمی اسپیس اسٹیشن پر 63 دن ہوگئے ہیں اور واپسی کی کوئی تاریخ فی الحال نظر نہیں آرہی۔

واضح رہے کہ بوچ اور سنی 6 جون کو ISS پہنچے تھے جو بوئنگ کے اسٹار لائنر کیپسول کے پہلے کریو کی آزمائشی پرواز تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More