گرمیوں میں موبائل کو 'اوور ہیٹ' ہونے سے کیسے بچائیں؟

سچ ٹی وی  |  Aug 11, 2024

موسم گرما میں صرف اپنی جِلد کو ہی سورج کی شعاعوں سے جھلسنے سے نہیں بچانا چاہیے بلکہ اپنے موبائل کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے جو گرمیوں میں زیادہ تیزی سے گرم ہوتا ہے اور نتیجے میں آپ کو بیٹری کے مسائل اور فون ہینگ ہونے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

فون ہو یا گاڑی، مسلسل استعمال سے یہ ہیٹ اپ ہوجاتا ہے، فون کا پروسیسر اور گاڑی کی بیٹری بھی انسانوں کی طرح ہے جو سخت گرمی میں سستی کا شکار ہوجاتی ہیں، فون پروسیسر ایک چپ ہوتا ہے جو ہر موبائل میں ہوتا ہے، موبائل کے فنکشنز کیسے کام کریں، اس کی ذمہ داری پروسیسر کی ہوتی ہے۔

فون گرم کیوں ہوجاتے ہیں؟

فون موسم گرما میں زیادہ جلدی اور تیزی سے گرم ہوتے ہیں، ان کی کئی وجوہات ہیں، تو آئیں جانتے ہیں کہ آپ کو کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ آپ کا فون گرم نہ ہو۔

* سورج کی براہ راست پڑنے والی مسلسل روشنی سے فون جلد گرم ہوجاتا ہے۔

* اگر بیٹری یا چارجنگ کیبل میں مسئلہ ہو، تب بھی فون بہت جلد گرم ہوتا ہے۔

* موبائل پر گھنٹوں گیم کھیلنے سے فون گرم ہوجاتا ہے۔

* کچھ غیر مناسب سیٹنگز کے سبب فون جلد گرم ہوتا ہے، مثال کے طور پر تھری ڈی وال پیپرز یا فون کی برائٹنیس فُل کرنا وغیرہ۔

فون کو گرم کرنے والی بنیادی چیزیں کونسی ہوتی ہیں؟

تین چیزیں فون کو گرم کرسکتی ہیں، ایک اس کی بیٹری، دوسرا سی پی یو اور تیسرا چارجر پورٹ۔

فون کو ٹھنڈا کیسے رکھا جائے؟

* کوشش کریں کہ جتنا ہوسکے فون کو 'کم پاور موڈ' پر رکھیں، اس سے آپ کا فون بالکل گرم نہیں ہوگا۔

* چارجنگ کرتے ہوئے اسے 'آف' کردیں اور چارجنگ پر لگائے ہوئے بالکل استعمال نہ کریں۔

* موسم گرما میں فون کو زیادہ سے زیادہ 20 منٹ تک استعمال کریں، اس کے بعد رکھ دیں، مسلسل استعمال ناصرف فون کو گرم کرے گا بلکہ بیٹری متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ ہینگ بھی ہوجائے گا۔

* جس وقت فون استعمال نہ کررہے ہوں تب فون کو 'ائیر پلین موڈ' پر رکھیں۔

* فون کو بار بار چارج کرنے سے گریز کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More