ایشین چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ہاکی میچ برابر

اردو نیوز  |  Sep 08, 2024

ایشین چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ہاکی میچ برابر ہو گیا، دونوں ٹیموں نے دو دو گول کیے۔

چین کے اندرونی منگولیا کے شہر ہولن بئیر میں ہونے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کا افتتاحی میچ تھا اور گیم میں 2-0 کی برتری کے بعد جیتنے میں ناکام رہا۔

پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور احمد ندیم نے گول کیے۔ پہلے کوارٹر کے اختتام پر کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ سفیان خان نے پہلا گول کرکے پاکستان کو برتری دلوائی۔ تیسرے کوارٹر میں ندیم نے گول کیا، لیکن ملائیشیا نے پنالٹی کارنر سے پہلا گول کیا۔

کھیل کے اختتام سے پانچ منٹ قبل ایمن روزمی نے ملائیشیا کو میچ برابر کرنے میں مدد کی۔

پلیئر آف دی میچ کا اعزاز پاکستان کے احمد شکیل بھٹ کو دیا گیا۔ انہیں ایک یادگاری شیلڈ اور 200 امریکی ڈالر کا چیک ملا۔

پاکستان کا ایشین چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول

پاکستان بمقابلہ ملائیشیا۔ برابر

پاکستان بمقابلہ جنوبی کوریا - 9 ستمبر

پاکستان بمقابلہ جاپان - 11 ستمبر

پاکستان بمقابلہ چین - 12 ستمبر

پاکستان بمقابلہ انڈیا - 14 ستمبر

ہاکی ایشین چیمپیئنز ٹرافی کا آٹھواں ایڈیشن اتوار کو چین کے اندرونی منگولیا کے شہر ہولن بئیر میں موقی ہاکی ٹریننگ بیس پر شروع ہوا۔

2023 میں چنئی میں ریکارڈ چوتھی بار ٹائٹل جیتنے کے بعد انڈیا دفاعی چیمپئن ہے۔

ٹورنامنٹ کا آغاز آج (8 ستمبر)  کو ہوا۔ اس سے پہلے کہ ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں، اس میں شامل چھ ٹیمیں ایک دوسرے سے راؤنڈ رابن فارمیٹ میں کھیلیں گی۔

سیمی فائنلز 16 ستمبر کو شیڈول ہیں جبکہ تیسری پوزیشن کا پلے آف میچ اور فائنل 17 ستمبر کو ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More