موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

سچ ٹی وی  |  Sep 12, 2024

سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت مختلف شہروں میں 13 سے 17 ستمبر تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جن شہروں میں پابندی عائد کی گئی ہے اس میں کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر شامل ہیں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے۔

ادھر، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین پیمرا کو 11 ربیع الاول کو عام تعطیل کے لیے خط لکھا ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے انتہائی مقدس مہینہ ہے، 11 ربیع الاول کے روز عام تعطیل کی جائے، اس طرح لوگوں کو جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم مذہبی جوش و خروش سے منانے کا موقع ملے گا۔

گورنرسندھ چینلز اور کیبلز آپریٹرز کو ربیع الاول کے احترام کے ضمن میں ہدایات جاری کریں۔

یاد رہے کہ 12 ربیع الاوّل 17 ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More