بیرسٹر گوہر ، عمر ایوب اور حامد رضا کا اسپیکر کی چائے پینے سے انکار

ہم نیوز  |  Sep 12, 2024

اپوزیشن رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کے دوران ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے چائے پینے سے انکار کر دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے  اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔

پی ٹی آئی اراکین کی گرفتاری کا معاملہ، اسپیکر کا تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ کو خط

ملاقات میں حکومت کی نمائندگی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ ہم آپ کی چائے پینے نہیں آئے ، ہمارے ارکان کودہشتگردوں کی طرح گھسیٹ کر لے جایا گیا ، پارلیمانی تاریخ میں یہ رات سیاہ رات کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More